اصفہان میں ٹورگائیڈ کنونشن کا آغاز
ایران کے شہر اصفہان میں کنونشن دوہزار سترہ کے زیرعنوان دنیا کے انتالیس ممالک کےسیاحتی گائیڈوں کا کنونشن شروع ہوگیا ہے
یہ ٹور کنونشن جس میں آسٹریا ، فرانس ، یونان ، تھائیلینڈ ، برطانیہ اور امریکہ جیسےدسیوں ملکوں کے دوسوچالیس سیاحتی ٹور گائڈ موجود ہیں ، دو دنوں تک جاری رہے گا- دو دنوں کے دوران عالمی سیاحت کے کنونشن دوہزار سترہ کے اراکین ، ایران کے تاریخی شہر اصفہان کے پرکشش ثقافتی اور تاریخی مقامات کی سیر کریں گے اور عوام کے رسم و رواج سے آشنائی حاصل کریں گے - عالمی سیاحتی گائڈوں کے ٹور کنونشن کے میزبان کا تعین ، جمہوریہ چک کے شہر پراگ میں اس کنونشن کے تمام اراکین کی موجودگی میں ووٹنگ کے بعد ہوتا ہے - اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی تاریخی و ثقافتی ظرفیت اور توانائیوں کو متعارف کرا کے اس بین الاقوامی ٹور کنونشن کی میزبانی کا موقع حاصل کیا ہے-