آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کو ایران اور امریکہ کے درمیان جامع ایٹمی معاہدہ ہو جانے کی امید
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جامع ایٹمی معاہدہ ہو جانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نےسوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ ایران کے ساتھ ایک جامع ایٹمی معاہدے کی غرض سے مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے، کہا کہ "مجھے امید ہے معاہدہ ہو جائے گا۔"
رافائل گروسی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے انسپکٹروں نے ایران کی اُن تمام 13 ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرلیا ہے جِن پر امریکہ اور اسرائیل کی 12 روزہ جنگ کے دوران حملہ نہیں ہوا تھا لیکن ایران کی جِن تین ایٹمی تنصیبات (فُردو، نَطنز اور اصفہان کی تنصیبات) پر حملہ نہیں ہوا تھا اُن تک آئی اے ای اے کے انسپکٹروں کو دسترس کی اجازت نہیں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
آئی اے ای اے کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ فی الحال نہیں سمجھتے کہ ایران میں ایٹمی مواد سے متعلق سرگرمیاں غیر پُرامن مقاصد کی طرف منحرف ہوگئی ہیں، کہا کہ وہ عنقریب ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔