Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کو دنیا کے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا عزم

ایران عنقریب دنیا کے سیاحتی حب میں تبدل ہوجائے گا

یہ بات فروغ سیاحت کمیشن اور پارلمینٹ اقلیتی رکن جوناتھن بت کلیا نے خبر رساں ایجنسی ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد ایران کو دنیا کے معتبر سیاحتی جرائد اور نشریات میں، سیاحوں کی اہم ترین ترین منزل قرار دیا جارہا ہے۔
جوناتھن بت کلیا نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سی این این ، روزنامہ گارڈین، نیشنل جیوگرافک ، ڈیلی میل ، اور نیوریارک ٹائمز نے بھی اپنے مقالوں اور رپورٹوں میں ایران کی سیاحتی اہمیت کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے سیاحوں کی آمد پر پابندی کے باوجود ، ایران کے سیاحتی ویزے کی درخواستوں میں تین سے چار گناہ اضافہ ہوا ہے۔
فروغ سیاحت کمیشن اور پارلیمنٹ اقلیتی رکن جوناتھن بت کلیا نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد، فرانس سمیت دنیا کی معتبر ہوٹل  بنانے والی کمپنیاں بھی ایران کی سیاحتی منڈی میں واپس آگئی ہیں۔  

  

 

ٹیگس