فارسی، دنیا کی قدیمی ترین زبانوں میں سے ایک
بین الاقوامی میگزین کلچر نے اپنی تازہ رپورٹ میں فارسی کو دنیا کی دس سب سے قدیم زبانوں کی فہرست میں قراردیاہے۔
فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی میگزین کلچر نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ فارسی زبان دنیا کی دس سب سے قدیم زبانوں میں سے ایک ہے جس نے اپنی ساخت کی حفاظت کرتے ہوئے خود کو دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی پہنچایا ہے۔
اس میگزین نے فارسی زبان کے ساتھ جنوبی ہندوستان کی زبان تامیل اسی طرح لیتھوانیائی ، آئیس لینڈ کی اسلینسکا ، مقدونی ، جارجیائی اور آئرش زبانوں کو بھی قدیمی زبانوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
مذکورہ میگزین نے لکھا ہے ان سبھی زبانوں میں فارسی زبان کو سب سے زیادہ فروغ حاصل ہوا ہے اور اس وقت ایران افغانستان اور تاجیکستان میں فارسی زبان میں کتابیں اور اخبارات شائع ہوتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق موجود دورہ کے فارسی زبان افراد نوسو سال قبل کے فارسی متون کو کسی مشکل کے بغیر آسانی کے ساتھ پڑھتے اور اس کے معنی سمجھتے ہیں اور یہ وہ خصوصیت ہے جو انگریزی زبان میں بھی نہیں پائی جاتی۔
کلچر میگزین نے لکھا ہے کہ ایرانیوں نے صدیاں گذرنے کے باوجود فارسی زبان کی شیرینی اور فصاحت کوبرقرار رکھا ہے۔