مشہد میں ایشیائی سیف کمیونٹی کا آٹھواں اجلاس شروع
آٹھویں سیف کمیونٹی کانفرنس، پیر کے روز شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں شروع ہو گئی ہے۔
اس کانفرنس میں انٹرنیشنل سیف کمیونیٹی ایسوسی ایشن کے، سوئیڈش ڈائریکٹر، گولڈ شون برگ سمیت، سولہ ملکوں کے،نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
سیف کمیونٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، شون برگ نے کہا کہ مشہد المقدس، سالانہ ستائیس ملین زائرین کی میزبانی کرتا ہے لہذا یہاں سیفٹی کی سطح میں اضافہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشہد میں سیفٹی کی سطح اتنی بلند ہونی چا ہیے کہ یہاں آنے والے غیر ملکی زائرین، اسے اپنے لیے نمونہ عمل بنانے کی کوشش کریں۔
انھوں نے کہا کہ مشہد کا ایک علاقہ، سیف کمیونٹی میں رکن ہے اور ثامن نامی علاقے کی رکنیت کا فیصلہ، اس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔
انھوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ معاشرے میں سیفٹی کے معیاروں کو بلند کرنے کے لیے جدید طریقوں اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عالمی سطح پر مختلف معاشروں کے درمیاں جدید ترین سیفٹی اصولوں کے بارے میں تبادلہ خیال کو بھی ضروری قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایشیائی سیف کمیونٹی کا آٹھواں اجلاس، چھے سے آٹھ مارچ تک جاری رہے گا۔ یہ اجلاس مشہد دو ہزار سترہ پروگرام کے تحت اس شہر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔