May ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran
  • آیت کا پیغام (26) : تاریکی

إدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ (سورہ مومنون ۔ آیت 96)

ایک کمرہ اگر تاریک ہو اور وہاں اندھیرا ہو تو آپ کیا کرتے ہیں؟

یقینا آپ ایک شمع جلاتے ہیں یا کچھ ایسا کرتے ہیں کہ وہاں تاریکی کا خاتمہ ہو اور کمرے میں اجالا ہو جائے۔

بدی اور برائی تاریکی ہے۔ اگر ہم اسے ختم کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لئے ہمیں نیکی کا سہارا لینا ہوگا جو نور ہے۔

تاریکی کو کبھی تاریکی سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ برائی کو کبھی برائی ختم نہیں کرتی۔ برائی اور اندھیرے کو ختم کرنے کے لئے اچھائی اور روشنی کا سہارا درکار ہوتا ہے۔

ارشاد ہوتا ہے:

إدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ (سورہ مومنون ۔ آیت 96)

اور آپ برائی کو اچھائی کے ذریعہ رفع کیجئے.

 

تحریر:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ و ترتیب:سید باقر کاظمی

 

 

ٹیگس