بچوں اور نوجوانوں کا عالمی فلم میلہ ختم
بچوں اور نوجوانوں سے متعلق فلموں کا عالمی میلہ مرکزی ایران کے شہر اصفہان میں ختم ہوگیا ہے۔
فلمی میلے کے دوران مختلف فلموں کا جائزہ اور بہترین فلموں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ بچوں اور نوجوانوں کی فلم ڈوئل کو بہترین کہانی کا ایوارڈ دیا گیا۔ فلم کے ڈائریکٹر محمد رضا خردمند نے اس فلم پر اعزازی ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔
شارٹ اور ہاف شارٹ کارٹون فلم کے شعبے میں، صادق جوادی کی بنائی ہوئی کارٹون فلم ایک دن کے خواب، کو اعزازی سند دی گئی۔
روسی ہدایت کار پال اسمیر نوف کی فلم میرے دادا چیری کے درخت تھے تو بہترین شارٹ کارٹون فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔
جاپانی ہدایت کار ماکوتو ناکامورا کو چیری اور چری نامی کارٹوں فلم پر بہترین ہدایت کاری پر زریں تتلی ایوارڈ دیا گیا۔
بہترین لانگ کارٹون فلم کا زریں تتلی ایوارڈ، فرانسیسی کارٹوں فلم لمبے راستے کے ہدایت کار رون ڈینس، کلاؤس توکسویگ کائر، اور ہنری میگلون کو دیا گیا۔
بچوں اور نوجوانوں سے متعلق فلموں کا تیسواں عالمی میلہ تیس جون کو مرکزی ایران کے شہر اصفہان میں شروع ہوا تھا اور چھے جولائی تک جاری رہا۔
میلے کے دوران پینتیس ملکی اور غیر ملکی فلمیں اسکرین پر دکھائی گئیں۔