Jun ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • رے کا مسافر (فلم)

شہر رے میں مدفون جلیل القدر امام زادے،شاہ عبد العظیم حسنی علیہ السلام کے یوم وفات کے موقع پر آپ کے بعض حالات زندگی پر بنی شاندار فلم ملاحظہ کریں۔اس فلم میں رے کی جانب آپ کے سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات کو دکھایا گیا ہے۔

شاہ عبدالعظیم حسنی کی ولادت ۴ ربیع الثانی سنہ ۱۷۳ ہجری کو بعض روایات کی بنا پر مدینہ میں ہوئی۔منقول ہے کہ آپ دسویں امام حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے حکم کی بنا پر معتز عباسی کے ظلم و جور سے محفوظ رہنے کے لئے سامرہ سے رے کی جانب تشریف لائے اور پھر آپ نے چند سال اسی شہر میں مخفی طور پر زندگی گزارنے کے بعد رحلت پائی۔

آپ کا سلسلہ نسب ۵ واسطوں سے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام تک پہونچتا ہے۔اسی لئے آپ کو عبد العظیم حسنی کہا جاتا ہے۔

آپ عالم،زاہد، متقی، پرہیزگار، محدث ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے معنوی و اخلاقی فضائل و کمالات سے آراستہ تھے۔

 1-5  رے کا مسافر پہلا حصہ 

===========================

 2-5  رے کا مسافر دوسرا حصہ 
============================

 3-5  رے کا مسافر تیسرا حصہ
=============================

 

 4-5  رے کا مسافر چوتھا حصہ
=============================

 5-5  رے کا مسافر پانچواں حصہ
==============================

بشکریہ  پیام اسلامی ثقافتی مرکز پاکستان

ٹیگس