کرمان کا تاریخی گنبد جبلیہ
گنبد جبلیہ کے اندرونی حصے میں چونے اور تزئین کاری کا کام نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے لیکن اب صرف اسکے آثار ہی باقی بچے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرمان میں ایک آٹھ ضلعی پتھروں اور چونے سے بنا عمارت ہے کہ جو اتنی مدت گذرنے کے بعد بھی اب تک قدرتی آفات سے لڑتا چلا آرہا ہے۔
کرمان کا جبلیہ گنبد پتھروں سے بنا ہوا ہے اور اسکی بنیادی دیواریں تین میٹر تک چوڑی ہیں اور اسکی آٹھوں دیواروں پر آٹھ دروازے ہیں جنکی چوڑائی تقریب ادو میتر تک کی ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے اسکے تمام دروازوں کو بند کر کے صرف ایک دروازے کو کھولا گیا گیا تاکہ اس قدیمی عمارت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
گنبد جبلیہ کے اندرونی حصے میں چونے اور تزئین کاری کا کام نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے لیکن اب صرف اسکے آثار ہی باقی بچے ہیں۔
یہ گنبد کب بنایا گیا اسکے بارے میں کوئی مستند تاریخ تو نہیں مل سکی لیکن ایک یورپی مصنف "سر پرسی سائیکس" نے اپنی کتاب" ایران میں آٹھ سال" میں لکھا ہے کہ " قبرستان سے گذرتے وقت آپ کو ایک آٹھ ضلعی عمارت نظر آءے گی کہ جس کے گنبد میں آپ کو دو چاند نظر آئِن گے اور جس کا داخلی قطر اٹھارہ فٹ ہے۔ اس گنبد کو جبلیہ کہتے ہیں اور کرمان میں پتھروں کی واحد عمارت یہی گنبد جبلیہ ہے۔