Apr ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • حفظ و تلاوت قرآن کے عالمی مقابلوں کا آغاز

تلاوت اور حفظ قرآن کے پینتیسویں عالمی مقابلے تہران کی مرکزی عیدگاہ مصلی امام خمینی میں شروع ہو گئے ہیں۔

 ایک قرآن ایک امت کے سلوگن کے تحت ہونے والے عالمی مقابلوں میں دنیا کے چوراسی ملکوں کے قاریان و حافظان قرآن شرکت کر رہے ہیں۔

اس سال کے مقابلوں کو پانچ شعبوں، عورتوں، مردوں، نابیناؤں، طلبہ اور مدارس کے طلبہ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مردوں، عورتوں اور نابیناؤں کے مقابلے مصلی امام خمینی میں جبکہ یونیورسٹی اور دینی مدارس کے طلبہ کے درمیان مقابلے قم اور مشہد میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
خواتین کے درمیان تلاوت اور حفظ قرآن کے مقابلے اس سال دوسری بار منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں دنیا کے اٹھائیس ملکوں کی خواتین حصہ لے رہی ہیں۔

ٹیگس