Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • ایرانی ثقافتی مرکز میں کل ہند قرآت و حفظ قرآن کے مقابلوں کا انعقاد

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں قائم ایران کے ثقافتی مرکز میں کل ہند قرآن کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔

ایران کے ثقافتی مرکز کی جانب سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایام ولادت کے موقع پر ہر سال ان مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کل ہند قرآن کریم کے انیسویں مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ثقافتی کونسلر علی دہگاہی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے ایام ولادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کے درمیان اتحاد ایران کی پالیسی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حضرت امام خمینی رح نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد عالم اسلام کے درمیان اتحاد کا پرچم بلند کیا اور ایران پچھلے چالیس برس سے اس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی میں ایران کے ثقافتی مرکز میں جاری حفظ وتلاوت قرآن  کے کل ہند مقابلوں میں ڈھائی سو کے قریب قاریان اور حافظان قرآن کریم حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس