ٹرمپ کے لیے بدترین اداکار کا ایوارڈ
Feb ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بدترین اداکار کا گولڈن رسبیری ایوارڈ دے دیا گیا۔
ٹرمپ کو یہ ایوارڈ ڈیت آف دی نیشن اور فارن ہائٹ نائن الیون میں ان کے انتہائی منفی کردار پر دیا گیا۔
گولڈن رسبیری ایوارڈ ہالیوڈ کی جانب سے دیا جانے والا مشہور ایوارڈ ہے جو آسکر ایوارڈ سے ایک روز قبل بدترین اداکاری پر دیا جاتا ہے۔
امریکہ میں کرائے جانے والے رائے عامہ کے تازہ ترین سروے کے مطابق ہر دس میں سے سات امریکی شہریوں میں ٹرمپ کے بارے میں انتہائی منفی رائے پائی جاتی ہے۔