Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پر سیمینار

پاکستان کی معروف انقلابی، سیاسی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی چوبیسویں برسی کے موقع پر جامعہ المصطفی العالمیہ قم کے طلبا کے ذریعے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید کی حیات اور کارناموں پر روشنی ڈالی گئی-

سیمینار کے مہمان خصوصی عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے سیمینار کے شرکا کو خطاب کرتے ہوئے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو ملت اسلامیہ کا ایک چکمتاہوا ستارہ قرار دیا -
آیت اللہ محسن اراکی نے اتحاد بین المسلمین کے تعلق سے شہید نقوی کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں اتحاد امت کے لئے کام کرنے والی شخصیات کی قدر دانی کی-
آیت اللہ محسن اراکی نے عالمی سامراج اور اس میں سرفہرست امریکا اور اس کے اتحادی سعودی عرب کی اتحاد دشمنی اور اسلام مخالف سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کر کے ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے-
انہوں نے کہا کہ البتہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کر دیا ہے اور آج ایران سے امریکا اور سامراجی طاقتوں کی دشمنی کی وجہ یہی ہے کہ ایران اتحاد بین المسلمین کا علمبردار ہے-

 

ٹیگس