Apr ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran

منجئی عالم بشریت حضرت امام مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن و نور و سرور ہے-

قم میں واقع مسجد جمکران میں حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے شیدائیوں کا جم غفیر ہے جو مخصوص اعمال بجا لا کر حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا کر رہا ہے۔ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب لاکھوں منتظران ظہور امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے مسجد جمکران میں اعمال شب پندرہ شعبان انجام دیئے اور حضرت امام زمانہ کے ظہور میں تعجیل کی دعا کی۔

پورے ایران میں پندرہویں شعبان کی مناسبت سے جگہ جگہ محفل میلاد کا انقعاد کیا جا رہا ہے اور مٹھائیاں و شربت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ سڑکوں پر سبیلیں لگی ہوئی ہیں، عمارتوں کو خوبصورتی کے ساتھ  سجایا گیا ہے اور چراغانی کی گئی ہے اور پورے ایران میں جشن ومسرت کا ماحول ہے ۔

 مسجد جمکران میں اس مناسبت سے خاص پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایران کے مختلف شہروں اور قریوں سے مومنین شرکت کے لئےآئے ہوئے ہیں۔

ٹیگس