May ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۷ Asia/Tehran
  • بہار بندگی-1

پروردگار نے انسان کی زندگی میں اہم اور نعمتوں سے سرشار مہینے اور دن رکھے ہیں ۔

یہ دن ایسے ہوتے ہیں جو انسان کے دلوں و جان کو ٹھنڈی ہوا کی طرح ترو تازہ کر دیتے ہیں اور اسے نئی زندگی عطا کرتے ہیں ۔ ایسے دن جو انسان کے بے جان جسم اور دنیا کی چکاچوندھ سے پیدا ہونے والی غفلت کی وجہ سے دور ہو جاتے ہیں اور انسان اللہ کا بارگاہ میں حاضر ہوکر زیادہ سے زیادہ نعمتیں اور رحم و کرم حاصل کر سکتا ہے۔ ان دنوں میں وہ ایک نئی زندگی کے ساتھ اللہ سے پھر سے رابطہ برقرار رکھ سکتا ہے اور اس کی جانب پلٹ سکتا ہے اور انسانیت کے عروج پر پہنچ سکتا ہے ۔

رمضان المبارک، انسان کی زندگی میں ان سنہرے دور میں ہے جس میں فرشتے اس کے آنے پر پورے آسمان کو منور کرتے ہیں ۔ رمضان المبارک کا مہینہ آ گیا اور غفلت سے خستہ حال انسان، اپنے پروردگار کا مہمان بننے اور اس کے رحم و کرم کو حاصل کرنے کا مشتاق ہوتا ہے ۔

رمضان کا مہینہ، قرآن مجید کے نازل ہونے کا مہینہ ہے اور سال کا سب سے نعمتوں والا مہینہ ہے ۔ اس مہینے میں آسمان اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ۔ اس مہینے عبادت کا اجر بہت زیادہ ہوتا ہے خاص طور پر شب قدر میں عبادت کا اجر، ہزار مہینے کی عبادت کے اجر سے بہتر ہے ۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ شعبانیہ میں رمضان المبارک کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ" اے لـوگـو ! تمہاری طرف رحمتــوں اور برکتــوں والا مہینــہ آرہا ہے. جس میں گنـاہ معاف ہوتے ہیں۔ یہ مہینــہ خــدا کے یہاں سارے مہینــوں سے افضـل و بہتـــر ہے۔ جس کے دن دوسرے مہینــوں کے دنوں سے بہتر، جس کی راتیــں دوسرے مہینــوں کی راتوں سے بہتــر اور جس کی گھــڑیاں دوسرے مہینــوں کی گھڑیــوں سے بہتــر ہیں ۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں حـق تعــالیٰ نے تمہیں اپنی مہمــان نوازی میں بلایا ہے اور اس مہینے میں خدا نے تمہیں بزرگی والے لوگوں میں قرار دیا ہے کہ اس میں تمهارا سانس لینا تسبیــح اور تمہارا سونا عبادت کا درجہ پاتا ہے ۔ اس میں تمہارے اعمــال قبول کیے جاتے اور دعائیں منظور کی جاتی ہیں۔

پس تم اچھی نیت اور بری باتــوں سے دلــوں کے پاک کرنے کے ساتھ اس مـاہ میں خــدا تعــالیٰ سے سوال کرو کہ وہ تم کو اس مــاہ کے روزے رکھنے اور اس میں تلاوتِ قــرآن کی توفــیق عطا کرے کیونکہ جو شخص اس عظیم مہینے میں خــدا کی طرف سے بخشـش سے محــروم رہ گیا وہ بدبخت اور بدانجــام ہوگا۔ اس مہینے کی بھوک پیاس میں قیامت والی بھوک پیاس کا تصــور کرو ! اپنے فقــیروں اور مسکینوں کو صدقہ دو ! بوڑھوں کی تعظیم کرو ! چھوٹــوں پر رحم کرو اور رشتــہ داروں کے ساتھ  نرمی و مہــربانی کرو ! اپنی زبانوں کو ان باتوں سے بچاؤ جو نہ کہنی چاہئیں ! جن چــیزوں کا دیکھنا حــلال نہیں ان سے اپنی نگاہوں کو بچائے رکھو ! جن چیزوں کا سننا تمہارے لیے روا نہیں ان سے اپنے کانوں کو بند رکھو !

ٹیگس