May ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۹ Asia/Tehran
  • امير المؤمنين (ع) کی اپنے فرزند امام حسن (ع) کو نصیحت

حضرت امام علی (ع) نے اپنے فرزند امام حسن (ع) سے فرمایا: بیٹا مجھ سے چار اور پھر چار باتیں محفوظ کرلو تو اس کے بعد کسی عمل سے کوئی نقصان نہ ہوگا۔

پہلی چار باتیں:   1:  بہترین دولت و ثروت عقل ہے  2:   اوربد ترین فقیری حماقت ۔   3:  سب سے زیادہ وحشت ناک امر خود پسندی ہے   4:  اور سب سے شریف حسب خوش اخلاقی ۔

دوسری چار باتیں:اے بیٹا! خبردار  1: کسی احمق کی دوستی اختیار نہ کرنا کہ وه تمہیں فائدہ بھی پہنچانا چاھے گا تو نقصان پہنچادے گا۔اور اسی طرح  2:  کسی بخیل سے دوستی نہ کرنا کہ تم سے ایسے وقت میں دور بھاگے گا جب تمہیں اس کی شدید ضرورت ہوگی۔  3:   اور دیکھو کسی فاجر کا ساتھ بھی اختیار نہ کرنا کہ وہ تم کو حقیر چیز کے عوض بھی بیچ ڈالے گا 4: اور کسی جھوٹے کی صحبت بھی اختیار نہ کرناکہ وہ مثل سراب ہے جو دور والے کو قریب کر دیتا ہے اور قریب والے کو دور کردیتا ہے ۔

نہج البلاغہ ، حکمت 38، ص_364

ٹیگس