کربلا کی حرمت شکنی پر حضرت علی اصغر (ع) عالمی فورم کا مذمتی بیان
Aug ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
مغربی ایشیا کی ۲۰۱۹ فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں پیش آنے والے غیر مناسب اور نازیبا واقعات پر حضرت علی اصغر عالمی فورم نے مذمتی بیان جاری کیا ہے جس میں عراق اور بالخصوص کربلا کے غیور اور با ایمان جوانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کربلا کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف میدان میں آئیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل کربلا میں منعقد ہونے والی فٹبال چیمپئن شپ کی اس افتتاحی تقریب کے موقع پر بے پردہ اور نیم عریاں گلوکاراؤں اور رقاصاؤں نے آلات موسیقی کے ساتھ شرکت کر کے عراق کا قومی ترانہ گایا تھا۔