Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ماہِ محرم الحرام میں سوگواری

صادقِ آلِ محمد حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے سوال کیا گیا: میرے مولا (علیہ السلام) میں آپ پر قربان جاوں!

دنیا میں جب کوئی مرتا ہے یا قتل ہوجاتا ہے تو اس کے لئے ایک دفعہ سوگواری و عزاداری کی جاتی ہے، لیکن میں  دیکهتا ہوں کہ آپ اور آپ کے شیعہ پہلی محرم سے عزاداری کرتے ہیں۔

حضرت (علیہ السلام) نے فرمایا:

یہ کیا کہہ رہے ہو؟؟؟

جب آسمان پر ہلال ماه محرم نمودار ہوتا ہے، تو ملائکہ امام حسین (عليہ السّلام) کا پیراہن آویزاں کردیتے ہیں, در حالیکہ وہ پیراہن شمشیر کی ضربوں سے  پاره پاره اور خون میں ڈوبا ہوا ہے،

ہم اور ہمارے  شیعہ اس پیراہن کو دل کی آنکهوں سے دیکهتے ہیں، بس پهر ہمارے آنسو بہنے لگتے ہیں۔۔۔!!!

خصائص الزینبیة، ص 49 ثمرات الأعواد

ٹیگس