Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۴ Asia/Tehran
  • اربعین اور حسینی پیغام نجات

آج سیکڑوں وسائل کے ذریعے اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف پروپیگنڈه کیا جا رہا ہے۔

کفر و استکبار کے اس دشمنی پر مبنی اقدام کے خلاف حسینی آشنایی کی تحریک اکیلے ہی سینہ سپر ہو سکتی ہے اور دنیا کو اسلام اور قرآن کی حقیقت سے آشنا کروا سکتی ہے۔

حسینؑ ابن علیؑ کی منطق حق کا دفاع کرنے کی منطق ہے، ظلم، بغاوت، گمراہی اور استکبار کے مدمقابل ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کی منطق ہے. یہ امام حسینؑ کی منطق ہے اور دنیا آج اس منطق کی محتاج ہے۔

آج دنیا کفر، استکبار اور فساد کی حاکمیت کا مشاہده کر رہی ہے، ظلم کی حاکمیت کا مشاہده کر رہی ہے اور امام حسینؑ کا یہ پیغام دنیا کی نجات کا پیغام ہے۔

اربعین کی عظیم تحریک اس پیغام کو دنیا میں پھیلاتی ہے اور الله تعالی کے فضل و کرم، اس کی طاقت و قدرت اور اس کی توفیق سے یہ تحریک روز بہ روز مضبوط تر ہوتی چلی جائے۔

رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای

معارف الفرقان-1222

ٹیگس