Mar ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • جرائم پیشہ امریکہ اور منحوس صیہونی حکومت کو پشیمانی پر مجبور کردیں گے: مسلح افواج کا اعلان

مسلح افواج کی کمان اور خاتم الانبیا (ص) آپریشنل مرکزی چھاؤنی کی کمان نے رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت کی تعزیت کے ساتھ ساتھ اعلان کیا ہے کہ مجرم پیشہ امریکہ اور منحوس صیہونی حکومت کو اپنی اس گھناؤنی حرکت پر پشیمان کرکے چھوڑیں گے۔

سحرنیوز/ایران: مسلح افواج کی کمان اور خاتم الانبیا (ص) آپریشنل مرکزی چھاؤنی کی کمان کے بیان کا متن:

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا

رہبر عظیم الشان اور دنیا کے حریت پسندوں کے مرشد اور رہنما کی گراں قدر میراث، ایران کی شجاع اور دلیر قوم اور انتقام کے لیے تیار مسلح افواج کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

رہبر انقلاب اسلامی جیسے بااستقامت مجاہد کی یاد، نور ہدایت اور قومی اتحاد کی حامی اور حقیقی اسلام کے تمام خادموں اور ظلم کے سامنے جہاد کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

اعلان کیا جاتا ہے کہ اس قوم کے دشمنوں بالخصوص مجرم پیشہ امریکہ اور منحوس صیہونی حکومت کو پوری طاقت، جرات اور ایران کے شریف عوام کی حمایت کے بل پر پشیمان کرکے رہیں گے اور عہد کرتے ہیں کہ خون کے آخری قطرے تک اور دشمنوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے تک حکیم اور شجاع رہبر کی راہ پر گامزن رہیں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس