Nov ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • عالم کی ذمہ داری

منبر پر آنے والےافراد کا کام لوگوں تک اسلام اور دین کے احکامات پہنچانا اور عوام کو اسلام اور قرآن سے شناسائی کرانا ہے اور یہ کام وہی شخص  کر سکتا ہے جو خود احکام دین کو جانتا ہو اور اسلام و قرآن کے نورانی احکام ومعارف  سے آشنا ہو اسی لئے تبلیغ کرنے والے کا مقام مرجع تقلید کے مقام سے کچھ کم نہیں ہے۔

لیکن ہمارے معاشرے میں منبر پر جانا اتنا آسان ہے کہ اگر کسی کی آواز اچھی ہو دو چار شعر پڑھ سکتا ہو تو وہ دھیرےدھیرے منقبت خواں بن جاتا ہے پھر منبر کے قریب جاکر مرثیہ پڑھنے لگتا ہے کچھ عرصے کے بعد ایک ٹوپی پہن کر منبر کی پہلی سیڑھی پر بیٹھ جاتا ہے پھر سنی سنائی باتیں بیان کرنا شروع کردیتا ہے مجمع اکھٹا کرلیتا ہے اور.،علامہ.،بن جاتا ہے۔

آیت اللہ شہید مرتضی مطہری

ٹیگس