Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • حجاب ایک نگاہ میں! ۔ پوسٹر

حجاب یا پردہ مسلمان شخص پر عائد ہونے والے الٰہی فرائض میں شمار ہوتا ہے۔ قرآن کریم نے پردے کا حکم خواتین اور مرد دونوں کو دیا ہے۔پہلے مردوں سے کہا ہے کہ وہ نا محرم خواتین کے سامنے اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور پھر خواتین سے کہا ہے کہ وہ اپنے جسم کو نامحرموں کے سامنے ڈھانپ کر رکھیں۔ ایک عفیف، پاکدامن، غیرتمند اور پاکیزہ سماج کی تشکیل پردے کا خیال رکھے بغیر ناممکن ہے۔ پردے یا حجاب کو اگر معاشرہ صحیح سمجھ کر اسے مکمل طور پر اپنا لے تو نہ جانے سماج میں رائج کتنی برائیاں خود بخود دم توڑ دیں گی۔

ٹیگس