امـــام کــا وجـــود
Apr ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۲ Asia/Tehran
حضرت امام مہدی علیہ السلام فرماتے ہیں:
إنّا غَیرُ مُهمِلینَ لِمُراعاتِكُم ولا ناسین لِذِكرِكُم و لَولا ذلِكَ لَنَزلَ بِكُم اللّأْواءُ وَاصطَلَكُمُ الأَعداءُ.
ہم تمہاری حالت اور تمہارے ذکر سے ایک لمحہ بھی غافل نہیں ہوتے ہیں اگر ہماری نظر عنایت تم پہ نہ ہوتی تو تمہیں بلائیں اور دشمن چاروں طرف سے گھیر کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے۔
امام کے وجود سے ہم بلاؤں سے محفوظ ہیں امام کا وجود ہے جو ہمیں بلاؤں سے محفوظ رکھے ہوئے ہے چاہے وہ بلائے آسمانی ہو یا زمینی۔
جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے ’’اے میرے رسول جب تک آپ امت کے درمیان ہیں میں امت پر عذاب نازل نہیں کر سکتا ہوں‘‘۔ (انفال، ۳۳)
اگر امام کی نظر عنایت نہ ہوتی تو دشمن ہمیں چور چور کر دیتے ہمارا وجود امام کی وجہ سے باقی ہے۔
حوالہ:
(بحـــار الانــوار، جـــ ٥٣، صـــ ٧٢)