فرزندِ رسول حضرت امام محمد تقی (ع) کی مختصر سوانح حیات + زیارت ۔ آڈیو
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی زیارت ملاحظہ فرمائیں!
فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کو سن دو سو بیس ہجری قمری میں ذی القعدہ کی آخری تاریخ کو ظالم حاکم معتصم نے زہر دے کر شہید کر دیا تھا ، سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور قارئین کرام کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
فرزندِ رسول حضرت امام محمد تقی (ع) کی مختصر سوانح حیات
قالَ الإمام الجواد عليهالسلام : نِعْمَةٌ لاتُشْكَرُ كَسِيَّئَةٍ لاتُغْفَرُ.
وہ نعمت جس کا شکرنہ ادا کیا جائے اُس گناہ کی طرح ہے جسے بخشا نہ گیا ہو۔
(بحارالانوار، ج۷۵، ص۳۶۴)
قالَ الإمام الجواد عليه السلام: مَنِ اسْتَحْسَنَ قَبيحاً كانَ شَريكاً فيهِ.
جس نے کسی برائی کی تائید کی (اور اس پر راضی رہا) تو وہ اس (کے گناہ) میں بھی شریک ہے۔
(بحارالانوار، ج۷۵، ص۸۲)
قالَ الإمام الجواد عليهالسلام: لَوْ سَكَتَ الْجاهِلُ مَا اخْتَلَفَ النّاسُ.
جاہل اگر خاموش رہے تو لوگوں میں کبھی اختلاف نہ ہو۔
(بحارالانوار، ج ۷۵، ص۸۱)
قالَ الإمام الجواد عليه السلام:مَنْ زارَ قَبْرَ أخيهِ الْمُؤْمِنِ فَجَلَسَ عِنْدَ قَبْرِهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَ وَضَعَ يَدَهُ عَلَي الْقَبْرِ وَقَرَءَ ’’إنّا أنْزَلْناهُ في لَيْلَةِ الْقَدْرِ‘‘ سَبْعَ مَرّات، أمِنَ مِنَ الْفَزَعِ الاْكْبَرِ.
جو شخص اپنے مومن بھائی کی قبر پر حاضر ہو اور رو بقبلہ بیٹھے اور اپنے ہاتھ کو اسکی قبر پر رکھ کر سورۂ ’’انّا انزلناہ‘‘ کی سات مرتبہ تلاوت کرے تو وہ میدان حشر کی سختیوں سے امان میں رہے گا۔
(اختيار معرفة الرّجال، ص 564، ح 1066)
قالَ الإمام الجواد عليه السلام : التَّوْبَةُ عَلي أرْبَع دَعائِم: نَدَمٌ بِالْقَلْبِ، وَاسْتِغْفارٌ بِاللِّسانِ، وَ عَمَلٌ بِالْجَوارِحِ، وَ عَزْمٌ أنْ لايَعُودَ.
توبہ قبول ہونے کی چار شرطیں ہیں:دل میں احساس ندامت، زبان سے استغفار، گناہ کی تلافی (خدا یا بندے کا اگر کوئی حق ضائع کیا ہے تو اسکو ادا کرے) اور دوبارہ نہ دھرانے کا عزم۔
(ارشاد القلوب ديلمي، ص 160(