Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran

جنرل قاسم سلیمانی شہید، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر جنرل تھے جنہوں نے اپنی جہادی اور فوجی زندگی کا آغاز 40 سال پہلے امریکہ اور عرب ممالک کے ایما پر عراقی صدر صدام حسین کے ایران پر فوجی حملے اور جارحیت کے بعد کیا۔

   ان کی صلاحیتوں اور اللہ پر پختہ ایمان کی وجہ سے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انہیں آج سے ٹھیک 20 سال پہلے القدس بریگیڈ کا کمانڈر منصوب کیا۔

   ان کی جہادی کوششوں اور رہنمائیوں کی وجہ سے لبنان کی مجاہد تنظیم  حزب اللہ اور غزہ کی مجاہد فلسطینی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی کو مسلح اور منظم کیا گیا اور ان تنظیموں نے متعدد بار اسرائیلی جارح افواج  کو شکست فاش دی۔

   جب عراق اور شام میں امریکی استعمار نے فتنہ، فساد اور مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر کمزور اور تباہ کرنے کے لئے داعش کو بنایا تو وہاں کی حکومتوں نے ایران سے مدد طلب کی جس کے بعد جنرل قاسم سلیمانی شہید نے وہاں جاکر اپنی جہادی حکمت عملی اور وہاں کے مجاہد عوام کی مدد سے 6 سال میں داعش کی ناجائز حکومت کا خاتمہ کیا۔

  اسلامی سرزمینوں میں امریکی اور اسرائیلی سازشوں کو یکے بعد دیگرے ناکام بنانے سے قاسم سلیمانی شہید، کفار کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے تھے۔ اسی لئے غاصب اور جارح امریکی افواج نے کچھ عرصے پہلے بڑی بزدلی سے انہیں شہید کرنے کا فیصلہ کیا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ا 

 

ٹیگس