Oct ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ہوشیار، ہوا کے ذریعے پھیل سکتا ہے کوویڈ-19

ایک تحقیق میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ-19 ہوا کے ذریعے بھی پھیل سکتی ہے۔

امریکا کے قومی طبی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے یہ بات اپنی نئی تحقیقات میں کہی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے ذرات ہوا میں گھنٹوں تک موجود رہ سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق کچھ افراد میں یہ بیماری وائرس کے ان ننھے ذرات اور اجزا سے پھیل سکتی ہے جو ہوا میں کئی منٹ سے لے کر گھنٹوں تک موجود ہوتے ہیں، یہ وائرسز لوگوں کو کسی بیمار فرد سے 6 فٹ سے زیادہ دوری پر بھی متاثر کرسکتے ہیں یا جب متاثرہ فرد اس جگہ سے چلا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس طرح کے پھیلاؤ کو ایئر بورن ٹرانسمیشن کہا جاتا ہے اور یہ ٹی بی، خسرے اور چکن پاکس جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ کا اہم ذریعہ ہے۔

امریکی ادارے کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہوا کے ذریعے اس وائرس کے ذرات متاثرہ فرد سے 6 فٹ سے زیادہ دور موجود افراد کو بھی شکار کرسکتے ہیں، خاص طور پر ایسی جگہوں پر جو بند ہو اور وہاں ہوا کی نکاسی کا نظام اچھا نہ ہو۔

اکثر اوقات ایسے کیسز اس وقت پھیلتے ہیں جب متاثرہ فرد گہری سانسیں لے رہا ہو یعنی ورزش کرتے ہوئے یا گانا گاتے ہوئے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ منہ یا ناک سے خارج ہونے والے کوویڈ- 19 کے ننھے ذرات ہوا میں طویل وقت تک موجود رہ سکتے ہیں اور اس عرصے میں زیادہ افراد کو بیماری کا شکار کرسکتے ہیں۔

 

ٹیگس