Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران، مشہد مقدس اور ایران کے دیگر شہروں میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جو آج رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے زائرین پر کچھ محدویتیں ہیں تاہم زائرین دور سے ہی اپنے امام کی زیارت کر رہے ہیں۔ 

مشہدالرضا سمیت ایران بھر میں آج فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایران کے کونے کونے میں مجالس عزا کا انعقاد جاری ہیں۔ مجالس میں اجتماعی فاصلے اور طبی اصولوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ 

ہر سال کئی لاکھ زائرین صوبہ خراسان رضوی اور اس کے اطراف کے شہروں سے کئی دن کی پیدل مسافت طے کرکے بارگاہ رضوی میں حاضر ہوتے تھے تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس