دوسروں کے امور کی اہمیت آپ کے امور سے کم نہیں! ۔ حدیث
Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ و سلم امت اسلامیہ کو مذہب و مسلک کی قید سے آزاد کرتے ہوئے اس انداز میں خبردار فرما رہے ہیں: أیُّمَا امْرِئٍ وَلِیَ مِنْ أمْرِ المُسْلِمِینَ وَلَمْ یَحُطْهُم بِما یَحُوطُ بِهِ نَفْسَهُ لَمْ یَرَحْ رائِحَةَ الجَنَّةِ؛ جو شخص مسلمانوں کے امور میں سے کوئی کام اپنے ذمے لے مگر اسکی انجام دہی کے لئے اُس طرح کوشاں نہ رہے جس طرح اپنے امور کے لئے رہتا ہے، تو ایسا شخص ’جنت کی بو ‘بھی نہیں سونگھ سکتا۔ (کنزالعمال، ج ۶، ص ۲۰، ح ۱۴۶۵۴)
پوسٹر کو بہتر کوالٹی کے ساتھ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجئے!