Dec ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • موسم سرما میں احتیاط بہت ضروری، کوویڈ-19 کا خطرہ بڑھ رہا ہے

امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ سرد موسم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار بڑھا سکتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ موسم گرما میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ- 19 کی شرح میں کوئی خاص کمی واقع نہيں ہوئی ہے۔

امریکا میں ہونے والی اس نئی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن کا قدرتی ورژن یعنی سورج کی روشنی کوویڈ- 19 کے پھیلاؤ پر اثرانداز ہوسکتا ہے، تاہم یہ اثر احتیاطی تدابیر جیسے سماجی دوری، فیس ماسک کا استعمال اور قرنطینہ کے موازنے میں معتدل ہوتا ہے۔

محققین نے کہا کہ کوویڈ- 19 کے پھیلاؤ کے ممکنہ موسمیاتی اثرات کو سمجھنے سے آنے والے مہینوں میں وبا کے حوالے سے ردعمل کو مرتب کرنے میں مدد مل سکے گی۔

تحقیق کے دوران یہ دریافت کیا گیا کہ کوویڈ- 19 کیسز کی شرح ان ہفتوں میں کم رہی جب الٹرا وائلٹ شعاعیں زیادہ تھیں یا سورج کی روشنی زیادہ دیر تک برقرار رہی۔

کوویڈ- 19 پر موسم کے اثرات کے حوالے سے ماہرین کی جانب سے اس وبا کے آغاز پر کام کیا جارہا ہے اور کچھ اشارے ملے ہیں کہ الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن اس حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ ایک مخصوص آبادی میں سورج کی روشنی، درجہ حرارت، نمی وغیرہ میں آنے والی تبدیلیوں سے وبا پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔

محققین نے الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن اور کوویڈ- 19 کے درمیان تعلق کے لیے وبا کے آغاز سے جمع ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کیا اور پھر کوویڈ- 19 پر موسمی تبدیلیوں کے اثرروخ کے درمان تعلق کو جانچا گیا۔

محققین یہ بھی تعین کرنے میں ناکام رہے کہ الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن سے کوویڈ- 19 کا پھیلاؤ کم کیوں ہوا۔

ایسا بھی ممکن ہے کہ روشن دنوں میں ویٹامن ڈی بننے کا عمل جسم میں تیز ہوجاتا ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا جس سے کوویڈ کا خطرہ کم ہوجاتا ہو۔

ٹیگس