Dec ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۸ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس پر کنٹرول میں وقت لگے گا

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اجتماعی مدافعت کا حصول 2021 کے آخر تک ناممکن ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے سی این بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ ہم اختتام کے آغاز کی جانب بڑھ رہے ہیں اور سرنگ کے دہانے پر روشنی کی کرن دیکھ سکتے ہیں، تاہم ابھی بھی ہمیں سرنگ سے گزرنا ہوگا اور آئندہ چند ماہ بہت اہم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینز سے ابتدا میں بہت کم افراد کو تحفظ مل سکے گا جو زیادہ خطرے سے دوچار ہیں، جبکہ تمام آبادی تک اس کے پہنچنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں آبادی کے زیادہ ہونے کی وجہ سے اجتماعی مدافعت کے مرحلے تک پہنچنے کے لیے 2021 کے آخر تک انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، ان تمام اقدامات پر عمل کرنا ہوگا جو وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرسکیں ۔

سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ حالات میں بہتری کے لیے ہمیں اگلے سال کے اختتام تک رکنا ہوگا، تاکہ بہتر تصویر سامنے آسکے، مگر میرے خیال میں اگلے چند ماہ سخت ثابت ہوسکتے ہیں۔

ٹیگس