امریکہ عالمی ادارۂ صحت، ڈبلیو ایچ او، سے نکل گیا
خبروں کے مطابق امریکہ نے عالمی ادارۂ صحت، ڈبلیو ایچ او، سے علیٰحدگی اختیار کرلی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: تاس کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے عالمی ادارۂ صحت سے نکلنے کے عمل کا آغاز ایک سال پہلے ہی کر دیا تھا اور اب باقاعدہ طور پر اس عالمی ادارے سے نکلنے کا اعلان کردیا۔ امریکہ نے ڈبلیو ایچ او سے نکلنے کا اعلان ایسی حالت میں کیا ہے کہ اس پر 26 کروڑ ڈالر اس عالمی ادارے کے واجب الادا ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈبلیو ایچ او اپنے آئندہ عام اجلاس میں، جو کہ مئی کے مہینے میں منعقدہ ہوگا، امریکہ سے اس پر بقایا واجب الادا رقم وصول کرنے کے لئے قانونی طریقوں کا جائزہ لے گا۔

تاس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو، جب انہوں نے دوسری بار عہدۂ صدارت کا حلف اٹھایا تھا، ڈبلیو ایچ او سے امریکہ کے نکلنے کے حکم نامہ پر دستخط کے موقع پر کہا تھا کہ اس عالمی ادارے کو دی جانے والی رقم کا امریکی حصہ دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔ اس فیصلے کے بعد امریکہ نے ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی امدادی رقم منقطع کردی تھی جو اس ادارے کے کُل بجٹ کا تقریباً 18 فی صد تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
امریکہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسکو اور انسانی حقوق کونسل یو این ایچ آر سی اور پیرس ماحولیاتی معاہدے سے پہلے ہی نکل چکا ہے۔