کورونا کی نئی قسم سے کووڈ کیسز کی شرح بڑھ سکتی ہے
ایک نئی طبی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے کوویڈ کیسز کی شرح بڑھ سکتی ہے۔
برطانیہ کے امپریل کالج لندن میں ہونے والی تحقیق میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔
اس تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سابقہ ورژن کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے پھیلنے والی ہے۔
اس تحقیق میں بتایا کہ اس نئی قسم بی 117 کے نتیجے میں کووڈ کیسز ری پروڈکشن یا آر نمبر 0.4 سے 0.7 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
عام طور پر کسی وبائی مرض کے بنیادی ری پروڈکشن نمبر کے لیے ایک اعشاری نظام آر او ویلیو کی مدد لی جاتی ہے۔ اس ویلیو سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی مرض کا شکار فرد مزید کتنے لوگوں کو بیمار کرسکتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ کہ وائرس کی دونوں اقسام کے درمیان فرق بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا 'یہ بہت بڑا فرق ہے کہ یہ وائرس کی یہ قسم کتنی آسانی سے پھیل سکتی ہے، یہ وبا کے آغاز کے بعد سے وائرس میں آنے والی سب سے سنجیدہ تبدیلی ہے'۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اس نئی قسم کے پھیلاؤ کی شرح میں نومبر میں برطانیہ کے لاک ڈاؤن کے دوران 3 گنا اضافہ ہوا، حالانکہ سابقہ ورژن کے کیسز میں ایک تہائی کمی آئی۔
برطانیہ میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کے کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔