Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • کیا آپ کوویڈ-19 کی اہم علامت سے واقف ہیں؟

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سونگھنے اور چکھنے کی حسوں سے محرومی کا سامنا کوویڈ- 19 کے بیشتر مریضوں کو ہوتا ہے۔

ڈنمارک کی آراہوس یونیورسٹی کی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کوویڈ- 19 کے شکار ہوتے ہیں تو سونگھنے اور چکھنے کی حسوں سے محرومی کا دورانیہ کئی ہفتوں کا ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ کوویڈ- 19 کے ہر 100 میں سے لگ بھگ 80 مریضوں کو سونگھنے کی حس سے محرومی کا سامنا ہوتا ہے۔

تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ سونگھنے کی حس سے اچانک محرومی کوویڈ- 19 کی پیشگوئی کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے، خاص طور پر نظام تنفس کی علامات سامنا کرنے والے مریضوں میں۔

تحقیق میں کہا گیا کہ نتائج سے اس بات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے کہ اس علامت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا کتنا ضروری ہے کیونکہ بیشتر افراد میں تو یہ بیماری کی واحد علامت بھی ہوسکتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ سونگھنے کی حس سے محرومی کا سامنا کرنے والے 50 فیصد مریضوں میں یہ حس 40 دن بعد واپس آئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ علامت دیگر وائرل بیماریوں سے الگ ہے اور مریضوں میں طویل المعیاد عرصے تک باقی رہ سکتی ہے۔

سونگھنے کے ساتھ ساتھ ہر 100 میں سے 69 مریضوں کو چکھنے کی حس میں کمی یا محرومی کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران دنیا بھر کے ساڑھے 4 ہزار کوویڈ- 19 کے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس