Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس سے مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس مردوں کو بانجھ پن کا شکار کرسکتا ہے۔

طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ- 19 مردوں کے اسپرم کے معیار پر اثرانداز ہوتی ہے جس سے بانجھ پن کا امکان ہوسکتا ہے۔

طبی جریدے جرنل ری پروڈکشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ نتائج میں پہلی بار براہ راست شواہد فراہم کیے گئے ہیں جن کے مطابق کوویڈ- 19 سے مردوں میں اسپرم کا معیار متاثر اور بانجھ پن کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 105 کوویڈ سے محفوظ مرد اور اس بیماری کے شکار ہونے والے 84 مردوں کو شامل کرکے 60 دن تک کئی وقفوں میں اسپرم کا تجزیہ کیا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ کوویڈ- 19 کے شکار مردوں کے اسپرم سیلز میں ورم اور تکسیدی تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوا اور دیگر افعال پر بھی کورونا وائرس سے منفی اثرات مرتب ہوئے۔

محققین نے کوویڈ- 19 کے شکار مردوں میں ایس ٹو انزائمٹک ایکٹیویٹی کی بہت زیادہ شرح کو بھی دریافت کیا۔

خیال رہے کہ ایس ٹو وہ ریسیپٹر ہے جو کورونا وائرس کو خلیات کے اندر گھسنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

ٹیگس