Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۲ Asia/Tehran
  • کوویڈ-19 کی دوسری علامتیں کیا ہیں؟

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کوویڈ-19 کی کچھ علامتیں منہ کے مسائل کی شکل میں بھی ظاہر ہوتی ہیں۔

کنگز کالج لندن کے جینیاتی وبائی امراض کے ماہر ٹم اسپیکٹر نے بتایا ہے کہ انہوں نے کوویڈ- 19 کے متعدد مریضوں میں منہ کے مسائل جیسے زبان کی رنگت ختم ہوجانا اور زبان موٹی ہوجانا، دریافت کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ ٹنگز یعنی زبان اور عجیب منہ کے چھالے دیکھنے کی شرح بڑھ گئی ہے، اگر آپ کو کسی بھی عجیب علامت یا صرف سردرد اور تھکاوٹ کا سامنا ہو رہا ہے تو گھر پر رہنے کو ترجیح دیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری ای میل ہر صبح زبانوں کی متعدد تصاویر سے بھر جاتی ہے جن کا کوویڈ کی دیگر علامات جیسے بخار یا تھکاوٹ سے تعلق نہیں ہوتا اور ڈاکٹر چکرا جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 35 فیصد مریضوں میں بیماری کے اولین 3 دنوں میں عام کی بجائے عجیب علامات جیسے جلد پر خارش، کوویڈ ٹوئیز یعنی پیروں میں عجیب رنگت کے نشان اور ایسی نشانیوں کا سامنا ہوتا ہے جو وہ نظرانداز کردیتے ہیں۔

زبان کی سوجن یا رنگت ختم ہونا ابھی کسی بھی ملک میں کوویڈ کی علامت کی فہرست کا حصہ نہیں، مگر اس بیماری کی علامات میں وبا کے آغاز کے بعد سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس سے پہلے سونگھنے یا چکھنے کی حسوں سے محرومی بھی عام علامات کا حصہ نہیں تھی مگر اب اسے کوویڈ- 19 سے جوڑا جاتا ہے۔

ٹیگس