Feb ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran

ماہ رجب میں ہر روز پڑھی جانے والی دعا

 خداوندعالم حدیث قدسی میں ارشاد فرماتا ہے:
ماہ رجب،میرا مہینہ، بندہ میرا بندہ اور رحمت میری رحمت ہے۔جو شخص اس ماہ میں مجھے پکارے،میں اسکی سنوں گا، جو مجھ سے عطا کا طلبگار ہو،اسے عطا کروں گا اور جو مجھ سے ہدایت چاہے گا،میں اسکی ہدایت کروں گا۔


فضائل الأشھر:ص ۳۱-

 

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (حفظ اللہ ) ماہ رجب کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :

ماہ رجب ایک سنہری موقعہ ہے یہ دعا کا مہینہ ہے توسل کا مہینہ ہے توجہ کا مہینہ ہے استغفار کا مہینہ ہے کوئی شخص یہ نہ سوچے کہ مجھے استغفار کی ضرورت نہیں ہے ۔پیغمبر اکرم ص فرماتے ہیں ؛ انہ لیغان علی قلبی و انی لاستغفر اللہ فی کل یوم سبعین مرہ ، بلا شک پیغمبر ص بھی روزانہ ستر مرتبہ استغفار کیا کرتے تھے ۔ استغفار سب کے لیے ہے خاص طور سے ہمارے لیے کہ جو ان مادی تحرکات اور مادی دنیا میں غرق ہیں اور آلودہ ہیں … استغفار کا مہینہ ہے ۔انشاء اللہ اس موقعے کو غنیمت جانیں ،میں اس ماہ کی آمد پر آپ کو مبارک باد کہتا ہوں ،انشاءاللہ ہم پر اور آپ پر یہ مہینہ مبارک ہو اور جب ہم شعبان میں داخل ہوں تو ہم خدا کی توفیق سے کچھ کام کر چکے ہوں ۔

ٹیگس