Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • اگر آپ نے کوویڈ ویکسین لے لی ہے تو...

کیا کووڈ ویکسینیشن کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت نہیں؟

دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا ویکسین کی مہم شروع ہو چکی اور لاکھوں افراد نے ویکسین لے بھی لی ہے تاہم یہ سوال پوری دنیا میں ہر ایک کی زبان پر ہے کہ کیا ویکسین لینے کے بعد کسی فرد کو فیس ماسک یا دیگر احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے یا نہیں؟

مختلف ممالک میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف ویکسینیشن کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے کافی نہیں۔

تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ اگر آبادی کی اکثریت کی ویکسینیشن ہو بھی جائے تب بھی اس وبا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو ترک کرنے سے وائرس کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے زیادہ افادیت والی ویکسین کم افراد کو دینے سے بہتر ہے کہ کم افادیت والی ویکسین زیادہ سے زیادہ افراد کو فراہم کی جائے جس سے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہو جائے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کے ساتھ اگر احتیاطی تدابیر بھی ہو تو مستقبل قریب میں وبا کا اختتام کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس