Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran

سنیچر کی رات ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان ہونے والے ایک زبردست مقابلے میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔

ميچ کے 44ویں منٹ پر کریسٹین اریکسن شدید طور پر زخمی ہوکر زمین پر گر پڑے اور بیہوش ہوگئے، جس کے بعد میچ کو بیچ میں ہی روکنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریکسن کے زمین پر گرنے سے سارے کھلاڑی پریشان ہو گئے اور کچھ تو رونے لگے۔

زمین پر بیہوش پڑے اریکسن کو کھلاڑیوں نے اپنے حلقے میں لے لیا اور دعائیں کرنے لگے۔

گراونڈ پر موجود ڈاکٹروں نے فورا چیک اپ کیا اور فورا ہی آکسیجن لگا دیا۔ یہ منظر اتنا دردناک تھا کہ شائقین بھی جذباتی ہوکر رونے لگے۔

 

ٹیگس