Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • اقرأ قرآنی مقابلہ اپنے آخری پڑاؤ پر، فائنل آج ہوگا

اقرا قرآنی مقابلہ ماہ رمضان میں انیتس دن کا سفر طے کرنے کے بعد اپنے آخری پڑاؤ یعنی فائنل کو پہنچ گیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ماہ رمضان کے آغاز پر شروع ہونے والا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ اقرا انتیس دنوں کے مقابلے کے بعد آج اپنے فائنل راؤنڈ کو پہنچ گیا ہے۔

اقرأ کے پروڈیوسر احمد سراج کے مطابق پندرہ دنوں کے ابتدائی مرحلے اور پانچ دنوں کے سیمی فائنل کے بعد آج بروز جمعہ مقابلہ کا فائنل ہوگا جس میں سیمی فائنل سے منتخب تین ممتاز قاریوں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس کے بعد پہلی دوسرے اور تیسری پوزیشن کے حامل قاریان کرام کا تعین ہو جائے گا۔

اس قرآنی انعامی مقابلے کے اول درجے کے تین قاریان کرام کے لئے بالترتیب 2000، 1500 اور 1000 یورو کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی اقرأ کی سائڈ لائن پر ماہ رمضان کے دوران جاری خواتین سے مخصوص کوئز کے ونرز کا بھی آج کی شب اعلان ہوگا۔ اعلان شدہ تفصیلات کے مطابق صحیح جواب دینے والی خواتین کے درمیان سے پانچ افراد کا قرعے کے ذریعے انتخاب ہوگا اور پھر ہر ایک کو 100 یورو کی رقم بطور انعام پیش کی جائے گی۔

اس سال مجموعی طور پر 69 قاریان کرام کو مقابلے میں شرکت کا موقع ملا جن میں سے پندرہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور پھر فائنل کے لئے سب سے زیادہ پؤانٹس کے حامل تین قاریان کرام کا انتخاب عمل میں آیا۔

گزشتہ برسوں کی مانند اس بار بھی تینوں فائنلسٹ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ قاری کامران مسعودی 89.75 پوائنٹس کے ساتھ، محمد الیاس اخلاقی 88.50 پوائنٹس کے ساتھ اور علی رضا عادلی 87.25 پوائنٹس کے ساتھ فائنلسٹ قرار پائے۔

خیال رہے کہ اقرا بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا یہ سلسلہ تین برس قبل شروع ہوا۔ اس سال یہ قرآنی محفل ہر شب ایران کے وقت کے مطابق رات 20 بجے، پاکستان کے وقت کے  مطابق 21:30 بجے جبکہ ہندوستان کے وقت کے مطابق 22 بجے آن ایئر ہو رہی ہے اور آج اس کا فائنل راؤنڈ منعقد ہوگا۔

ٹیگس