Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۲۲:۴۹ Asia/Tehran
  • اقرأ، قرآنی مقابلے کا ضمنی کوئز (خواتین کے لئے)

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اقرا بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا سلسلہ جاری رہا جس کی سائڈ لائن پر خواتین سے مخصوص ایک ضمنی کوئز بھی رکھا گیا۔

اس کوئز میں اقرا لائیو پروگرام کے دوران ماہ رمضان میں مجموعی طور پر 10 قرآنی سوال پوچھے گئے۔ سبھی سوالوں کا صحیح جواب دینے والی خواتین کے درمیان سے قرعہ اندازی کے ذریعے 5 خوش نصیب وینرز 100 یورو کی حقدار قرار پائیں۔

کوئز کے سوالات اور انکے صحیح جوابات درج ذیل ہیں:

سوال نمبر1: سورۂ مبارکہ فتح کی آیت 29 کے معانی کی روشنی میں پیغمبر (ص) کے ساتھیوں کے سلسلے میں کون سا آپشن صحیح ہے؟

الف: جو پیغمبر (ص) کے ساتھ ہیں وہ آرام پسند نہیں ہوتے

ب: کفار کے ساتھ سختی سے پیش آتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے پر مہربان ہیں

ج: مومنین اور کفار دونوں پر مہربان ہیں

د: کفار کا دل جیتنے کے لئے ان کے ساتھ مہربانی سے پیش آتے ہیں

 

سوال نمبر2: سورہ مبارکۂ زخرف کی آیت 67 کی روشنی میں کون سی الفت و دوستی حتیٰ روز قیامت بھی باقی رہے گی؟

الف: وہ الفت و دوستی جو رشتہ داری کی بنیاد پر ہو

ب: وہ الفت و دوستی جو نیک مقصد کے لئے ہو

ج: وہ دوستی جو تقویٰ و پرہیزگاری کی بنیاد پر پو

د: کسی قسم کی کوئی دوستی روز قیامت باقی نہیں رہے گی

 

سوال نمبر3: صلح و آشتی اور آپسی رواداری کے ساتھ زندگی کا سبق کون سی آیت سکھاتی ہے؟

الف: سورہ نحل، آیت 98

ب: سورہ نساء، آیت 38

ج: سورہ انفال کی پہلی آیت

د: سورہ جاثیہ، آیت 27

 

سوال نمبر4: سورۂ حجرات کی روشنی میں کون سا آپشن صحیح ہے:

الف: غیر مسلم کی غیبت میں کوئی حرج نہیں

ب: اللہ نے ہمیں مختلف قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ ہم ایک دوسرے پر فخر و مباہات کریں

ج: کسی کا مذاق مت اڑاؤ، سب تم سے بہتر ہیں

د: مسلمان ہو کر تم نے کوئی احسان نہیں کیا، خدا کا احسان ہے کہ اُس نے تمہیں راستہ دکھایا

 

 

سوال نمبر5: سورۂ آل عمران کی آیت 103 ہمیں کیا پیغام دیتی ہے؟

الف: اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور اختلاف کا شکار ہو کر پراکندہ مت ہو

ب: امت واحدہ تبھی بن سکتی ہے جب سبھی ایک خدا کی عبادت کرتے ہوں

ج: سبھی مشرکین کا دین و مذہب ایک ہے

د: دین کے اصل دشمن کفار نہیں منافقین ہیں

 

 

سوال نمبر6: سورۂ شوریٰ کی آیت 13 میں انبیائے کرام کو کن باتوں پر مامور کیا گیا ہے؟

الف: دین کا قیام اور لوگوں کے سامنے آیاتِ الٰہی کی تلاوت

ب: دین کا قیام اور اُس میں تفرقہ اور اختلاف سے پرہیز

ج: دین میں تفرقہ اندازی سے پرہیز

د: الف اور ج صحیح ہیں

 

سوال نمبر7: دین کی بنیاد پر دشمنی نہ کرنے والوں کی دوستی سے خدا نے تمہیں نہیں روکا ہے، یہ کس آیت کا پیغام ہے:

الف: سورۂ مائدہ، آیت 51

ب: سورۂ تغابن، آیت 7

ج: سورۂ ممتحنہ، آیت 8

د: سورہ معارج، آیت 25

 

سوال نمبر8: جناب آسیہ علیہا سلام کا ذکر کس سورے اور آیت میں ہوا ہے؟

الف: سورۂ احزاب آیت 50

ب: سورۂ اعراف آیت 83

ج: سورۂ نمل آیت 23

د: سورۂ تحریم آیت 11

 

سوال نمبر9: سورۂ اسراء کی آیت 11 میں "انسانِ عجول" سے کیا مراد ہے؟

الف: انسان بڑا دور اندیش ہے

ب: انسان بڑا نقشے باز ہے

ج: انسان بڑا جلد باز ہے

د: انسان بڑا ناشکرا ہے

 

سوال نمبر 10: سورۂ نمل کی آیت 23 میں کس خاتون کا ذکر ہوا ہے؟

الف: جناب مریم علیہا سلام

ب: جناب آسیہ علیہا سلام

ج: جناب سارہ علیہا سلام

د: ملکۂ صبا

 

ٹیگس