Dec ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں جوانوں میں تیزی سے پھیلنے والی کینسر کی قسم کا انکشاف

دنیا بھر میں جوانوں میں آنتوں کے کینسر کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ انکشاف ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

جرنل Lancet Oncology میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یورپ، شمالی افریقا، ایشیا اور اوشیانا سمیت دنیا بھر میں جوانوں میں آنتوں کے کینسر عام ہو رہا ہے۔

تحقیق کے دوران 50 ممالک کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 27 میں کینسر کی اس قسم کے کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

نیوزی لینڈ اور چلی کینسر کیسز میں 4 فیصد سالانہ اضافے کے باعث سرفہرست ممالک رہے۔

محققین ابھی یہ مکمل طور پر نہیں سمجھ سکے کہ آنتوں کا کینسر دنیا بھر میں تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے۔

مگر ان کا ماننا ہے کہ جنک فوڈ کا استعمال، زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے اور موٹاپا ممکنہ طور پر کینسر کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرنے والے عناصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوان افراد میں کینسر کے پھیلاؤ کا رجحان دنیا بھر میں نظر آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی کی تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا تھا کہ کینسر کی یہ قسم ترقی یافتہ مغربی ممالک میں زیادہ پھیل رہی ہے مگر ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسا دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔

 

ٹیگس