ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کا دلچسپ مقابلہ، عمان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی
Mar ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان نے آئرلینڈ کو دو وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔
ہندوستان کے شہر دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر ایک سو چوّن رنز بنائے جن میں ولسن کے اڑتیس رنز شامل رہے۔ اسٹرلنگ اور پوٹرفیلڈ نے انتیس،انتیس رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں عمان کے اوپنرز ذیشان مقصود اور خاور علی نے انہتّر رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ذیشان اڑتیس اور خاور چونتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد عمان کے مزید تین وکٹ بارہ رنز کے اضافے کے ساتھ گر گئے۔ اس موقع پر ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے عامر علی نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔
انہوں نے سترہ گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بتّیس رنز بنائے۔ عمان نے حیت کے لئے مطلوبہ ہدف دو اوور قبل حاصل کر لیا۔