Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دس عہدیداروں کو اہل خانہ کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

ہندوستانی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دس عہدیداروں کو اہل خانہ کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے دو میچ کولکتہ اور دو میچ موہالی میں دیکھنے کی اجازت مانگی تھی۔

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشنر کو چاروں میچ دیکھنے کی اجازت ملی ہے -

پاکستان اپنا دوسرا میچ روایتی حریف ہندوستان کے خلاف انیس مارچ کو کولکتہ میں کھیلے گا-

اس میچ کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جانے کی امید ہے -

بعض سخت گیر ہندو تنظیموں نے میچ میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی ہے -

یہ میچ پہلے ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں ہونے والا تھا لیکن سیکورٹی خدشات اور میچ نہ ہونے دینے کی دھمکیوں کے بعد میچ کا مقام تبدیل کرنا پڑا -

ٹیگس