Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کو بگ تھری تحلیل کی امید

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے بگ تھری کی تحلیل کی امید ظاہر کی ہے۔

لاھور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ آئی سی سی کے دبئی اجلاس کے بعد بگ تھری تحلیل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بگ تھری کو ختم کرکے نئے نظام کو حتمی شکل دینا آئی سی سی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ دوہزار تیرہ میں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے تین ملکوں ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل بگ تھری نظام قائم کیا تھا۔ کرکٹ کے غیر جانبدار حلقوں کی جانب سے بگ تھری سسٹم پر شدید نکتہ چینی کی جاتی رہی ہے۔

ٹیگس