یونس خان کی معذرت، ٹیم میں واپسی کا اعلان
Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے پاکستان کپ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر کرکٹ بورڈ سے عذر خواہی کی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق یونس خان نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور پاکستان کپ میں پیش آنے والے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے واپسی کا عندیہ ظاہر کیا۔
کے پی کے، کی ٹیم کی قیادت کرنے والے یونس خان نے پاکستان کپ میں ناقص امپائرنگ پر احتجاج کیا تھا۔ میچ ریفری نے ان کے اعتراضات پر ان کے خلاف جرمانہ عائد کر دیا تھا جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
کہا جا رہا ہے کہ یونس خان نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ ٹیلی فونی بات چیت میں اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔