پاکستان: کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ میں شان مسعود بہتر، عمر اکمل ناکام
-
پاکستان: کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ میں شان مسعود بہتر، عمر اکمل ناکام
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ میں ٹیسٹ اوپنر شان مسعود سپر فٹ قرار پائے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے فٹ کھلاڑیوں میں شان مسعود کے علاوہ 38 سالہ یونس خان، وکٹ کیپر رضوان احمد اور مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم شامل ہیں۔
صہیب مقصود ، اسپنر سعید اجمل اور ذوالفقار بابر 100 فیصد فٹنس نہ ہونے اور فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ ہی مکمل نہیں کر سکے۔ ٹرینز گرانٹ لوڈن، لاہور کے گرم موسم میں سخت ٹیسٹ لے رہے ہیں۔ ڈسپلن کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہونے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی فٹنس میں کمی آئی ہے۔ دونوں پچھلے ٹیسٹ کا معیار برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں، عمر اکمل کی فٹنس سب سے خراب قرار دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق فٹنس معیار میں نرمی برتنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت عمر اکمل، سعید اجمل، صہیب مقصود اور ذوالفقار بابر فٹنس معیارپر پورا نہ اتر سکے۔
ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار 17 پوائنٹس رکھا گیا تھا جب کہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے لئے فٹنس کا معیار 20 پوائنٹس رکھا جاتا ہے۔ فٹنس رپورٹ کے مطابق شان مسعود سپر فٹ قرار پائے۔ آل راؤنڈر فواد عالم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان زیادہ فٹ کھلاڑی قرار دیئے گئے ہیں، جنہوں نے 17 پوائنٹس حاصل کئے، سابق کپتان یونس خان نے بھی لیول 18حاصل کیا۔
ذرائع کے مطابق یونس خان، انور علی، شان مسعود، بابر اعظم اور سمیع اسلم نے اپنی کارکردگی سے ٹرینرز کو متاثر کیا جب کہ انورعلی، شعیب ملک اور وہاب ریاض کی فٹنس پہلے سے بہتر قرار پائی۔
پاکستان ون ڈے کرکٹ کے کپتان اظہر علی کے ساتھ ساتھ احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، راحت علی اور عمران خان کی کارکردگی کو بھی اوسط درجہ قرار دیا گیا۔ ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر ان خان اور جنید خان نے اپنی فٹنس میں بہتری کی ہے۔