May ۱۱, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز

تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے

ہمارے نمائندے نےخبر دی ہے کہ قرآن کریم کے اس مقابلےمیں دنیا کے پچہتر ملکوں کے قاری حافظ اورقرآنی علوم کے محققین شریک ہیں - قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے تہران میں مصلائے امام خمینی( رح) میں ہو رہے ہیں - ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شرکت کی -

یہ مقابلے سترہ مئی تک جاری رہیں گے جن میں دنیا کے پچہتر ملکوں کے ایک سو تیس مندوبین شریک ہیں - ان مقابلوں میں ستاون حافظ ، ستاون قاری اور سولہ نابینا حافظ قرآن شریک ہیں -

براعظم افریقا سے بتیس ملکوں کے مندوبین ، ایشیا سے تیئس ممالک کے نمائندے، یورپ سے بیس ملکوں کے نمائندے اوربراعظم امریکا سے دوملکوں کے مندوبین حصہ لے رہے ہیں جبکہ بحرالکاہل کے ایک ملک کے نمائندے ان مقابلوں میں شریک ہیں -

ٹیگس