May ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا 2 ہفتے کا ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا 2 ہفتے کا ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق انگلینڈ کے دورے کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ ابھی تک مکی آرتھر اور انضمام الحق کے درمیان باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے بوٹ کیمپ کے آخری چند دن مکی آرتھر بھی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھیں گے۔ جس کے بعد سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

دریں اثناء سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا 2 ہفتے کا ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایبٹ آباد میں قومی ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ 14 مئی سے شروع ہو رہا ہے، پہلے یہ کیمپ چار جون کو ختم ہونا تھا تاہم اب کیمپ 28 مئی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انضمام الحق کی تجویز پر ہمپشائر کاؤنٹی میں 16جون سے کیمپ لگانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

انضمام الحق کا موقف ہے کہ دورہ انگلینڈ کی مقررہ تاریخوں سے قبل انگلینڈ پہنچ کر کھلاڑی وہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہوں گے اور انگلینڈ سے سیریز سے قبل وہاں کی وکٹوں پر کھیل کر کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی حتمی منظوری ملنے کی صورت میں پروگرام کو آخری شکل دی جائے گی۔

ٹیگس