May ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • پی سی بی کا ویسٹ انڈیز سے سیریز سری لنکا میں کرانے پرغور

پاکستان کرکٹ بورڈ اس سال اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ہوم سیریز سری لنکا میں کھیلنے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔

اس کا سبب متحدہ عرب امارات میں بڑے پیمانے پر اخراجات بتائے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بہت زیادہ اخراجات کا سامنا رہتا ہے۔

اگر ہوم سیریز میں بھی کچھ آمدنی نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سری لنکا میں کھیلنے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔

اب وہاں اسٹیڈیمز کی دستیابی اور موسم کی صورت حال کے حوالے سے غور کرنا ہے۔ یاد رہے کہ 2002 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا بھی ایک ٹیسٹ کولمبو میں کھیلا گیا تھا۔

ٹیگس