May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • سراغ رساں کتوں کی مدد سے اسٹیڈیم کی تلاشی
    سراغ رساں کتوں کی مدد سے اسٹیڈیم کی تلاشی

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشہور فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹیڈیم سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن متھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن متھ کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے سے بیس منٹ پہلے مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کراکے میچ منسوخ کر دیا گیا۔

تماشائیوں کی بحفاظت منتقلی کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے اسٹیڈیم کی تلاشی لی گئی۔ اسٹیڈیم کے شمال مغربی حصے سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ کو کنٹرول ڈ دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ کے مطابق مشتبہ مواد، دھماکہ خیز نہیں تھا۔ پریمیئر لیگ انتظامیہ کے مطابق میچ کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ٹیگس